الگ دنیا
تمہیں پتہ ہے میں کتابیں بہت پڑھتی ہوں؟ اور کیا تمہیں یہ بھی پتہ ہے کہ کبھی کبھی میں جب کسی کتاب میں کھوجاتی تو اکثر اپنے آپ کو مافوق الفطرت دنیا میں موجود پاتی۔۔۔ اور بعض اوقات سوچتی کہ کیا ایسا بھی ممکن ہے کہ مجھے ایک ایسا دروازہ مل جائے جسے کھول کر میں کسی دوسری دنیا میں جاسکوں؟ جو صرف میری ہو؟ جہاں میں آنکھیں بند کرکے سانس لے سکوں؟ اور پھر اپنا سر جھٹک کر خود کو خود ہی ٹھوکتی اور سوچتی تھی کہ ارے پگلی! تم بھی نا۔۔۔ چلو پڑھو۔۔۔ اور یوں میں اپنے اندر جنم لینے والی آرزؤں کو سلا دیتی۔۔۔ پر کیا تم جانتے ہو کہ میری یہ آرزو پوری ہوگئی ہے؟ مجھے ایک ایسا دروازہ مل گیا ہے جسے کھول کر میں سانس لے پاتی ہوں۔۔۔ جو صرف اور صرف میری ہے۔۔۔ جہاں بس سکون بستا ہے۔۔۔ جہاں میں بس آسماں دیکھ سکتی ہوں۔۔۔ جہاں میں زندگی کو بھرپور طریقے سے جی سکتی ہوں۔۔۔ اور کیا تمہیں یہ پتہ ہے کہ مجھے یہ کب ملا ؟ شاید یہ میں خود بھی نہیں جانتی کہ میں کب سے جی اٹھی ہوں۔۔۔ کب سے میں نے مسکرانا سیکھا ہے۔۔۔ ہاں پر مجھے اتنا یاد ہے کہ کچھ دن پہلے میں بہت تکلیف میں تھی اور ...