عمدہ لڑکی
جب کبھی میں آئینہ دیکھتی ہوں تو دنیا والوں کی آوازیں مدھم پڑ جاتے ہیں۔۔۔۔ اور مجھے ایک عمدہ لڑکی کا ایک بھر پور عکس نظر آنے لگتا ہے۔۔۔ میں نے ہمیشہ اپنے عکس کو مسکراتے ہوئے دیکھا ہے، جیسے مجھے فخریہ انداز میں بول رہا ہو کہ " بنت حوا، تم نے بہت کچھ سہہ کر بھی ہمت نہیں ہاری اور مجھے فخر ہے تم پر" اور میں جواب میں اپنی نظریں جھکا لیتی ہوں۔۔۔
پر جب میں تمہاری سامنے کھڑی ہوتی ہوں تو ایک سوالیہ نشان بن جاتی ہوں۔۔۔ میں ایک بار پھر اپنے آپ سے پوچھتی ہوں "میں کون ہوں؟"
اسی لمحے تم میرا چہرہ اپنی انگلیوں کے پوروں سے اوپر اٹھاتے ہوئے کہتے ہو "سنو تم ایک عمدہ لڑکی ہو" تبھی میں تمہاری آنکھوں میں اپنا عکس تلاش کرنے لگ جاتی ہوں۔۔۔۔
میں مزید الجھن کا شکار ہوجاتی ہو کیونکہ آنکھیں مجھے کچھ اور کہتی ہے۔۔۔ تمہاری آنکھوں کی آئینے میں میرا عکس بلکل شفاف دکھائی دیتا ہے۔۔۔ اس وقت تمہارے لب خاموش ہوتے ہیں لیکن تم خاموش ہونٹوں سے بہت کچھ بول لیتے ہو۔۔۔ تمہاری آنکھیں ہر قسم کی اسم صفات سے بھرپور ہوتی ہے۔۔۔ میرے لیے۔۔۔
تمہاری آنکھیں مجھے کہتی ہیں کہ سنو تم سے نہ کوئی تھا نہ کوئی ہوسکتا ہے کیونکہ تم ایک فرشتہ ہوں۔۔۔ ایک ملکہ ہو جو برسوں سے ہر جنگ اکیلے لڑتی آئی ہے پر کبھی ہاری نہیں۔۔۔ تم وہ تارا ہو جو لوگوں کے لیے ٹوٹ تو جاتا ہے لیکن پھر بھی ہر روز ایک بار پھر چمکنے لگتا ہے ۔۔۔ تم امید ہو۔۔۔ تم رات کی چاندنی اور دن کو اگتا آفتاب ہو۔۔۔۔
میں تمہاری آنکھوں سے یہ سب سن کر اپنی آنکھیں بند کرلیتی ہو اور تب مجھے میرے آنکھوں پر تمہارے ہونٹوں کا لمس محسوس ہونے لگتا ہے۔۔۔ اور اس وقت ایک راز کی بات مجھ پر آشکار ہوجاتا ہے کہ لمس بھی ایک زبان ہے۔۔۔ جو کچھ تم ہونٹوں سے نہیں کہہ پایے وہ تمہارا لمس کہہ جاتی ہے۔۔۔
تمہارے آنکھوں سے مجھے ہر وہ جواب مل جاتا ہے جو میں نے کبھی پوچھا نہیں ۔۔۔۔

Comments
Post a Comment